تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا

کراچی(نیوزرپورٹر ) عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت لکی ون شاپنگ مال میں تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جہاں شاپنگ کے لیے آئے درجنوں مرد و خواتین نے اپنے خون کے عطیات دیئے۔بلڈ کیمپ کے انعقاد کا مقصد جہاں تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے خون کا حصول تھا وہیں دوسری جانب عطیۂ خون کے رجحان کو فروغ دینا بھی تھا۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میںمعروف کرکٹر عبد الرزاق،معروف سماجی کارکن انصاربرنی،ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی،معروف ایکٹر ایاز خان،عمیر ثناء فائونڈیشن کی فنانس سیکریٹری تحسین اختر اور دیگر نے شرکت کی اور بلڈ کیمپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔شرکاء نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند اقدام قرار دیااور وقتاً فوقتاً اس نوع کے کیمپ کے انعقاد کی پر ضرورت پر زوردیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے معروف ماہر امراض خون و عمیر ثناء فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے کہا کہ شدید گرمی حبس اور لو کی وجہ سے عطیہ خون کے رجحان میں ستر فیصد کمی ہوگئی ہے،جس سے تھیلے سیمیا کے وہ بچے جن کی زندگی کا انحصار ہی بلڈ ٹرانسفیوژن پر ہے سخت مشکلات سے دورچار ہیں،ہم نے تھیلے سیمیا کے بچوں کی خون کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ کیمپ لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ خون کی مہلک بیماریوں سے بچنے

ای پیپر دی نیشن