پاکستان،جاپان کا مسلح افواج میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

Jun 20, 2019

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری ماسودا نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان حال ہی میں ہونیوالی دفاعی تعاون کی مشاورت کے بعد مسلح افواج کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ جاپان کی دفاعی افواج کے دفاع کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہاپاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ ستر برس سے قائم ہیں، سمجھوتے کے تحت دونوں ملک دفاعی شعبہ میں تعاون کرینگے۔

مزیدخبریں