راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک انصا ف کی حکومت جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہے،عمران خان پارلیمنٹ کے اندرکنٹینر والی سیاست کررہے ہیں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی جمہوریت کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے صدرنیشنل لیبرفیڈریشن شمس الرحمن سواتی، امیرضلع راجہ محمدجواد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعا م الحق اعوان،ضلعی سیکرٹری امجدحسین شاہ، صدرجے آ ئی یوتھ اویس مرزا،امیرزون محمدوقاص خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،امیرالعظیم نے کہاکہ کپتان نے علی بابا کوجیل میں ڈال کرچالیس چوروں کواپنے ساتھ شامل کرلیا ۔
حکومت جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہے، امیرالعظیم
Jun 20, 2019