لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے 2ماہ کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈرون، ریموٹ کنٹرول ایئرکرافٹ، فلائنگ کیمرہ اور تمام قسم کے بڑے غباروں کے استعمال کی صورت میں 6 ماہ قیدیا جرمانہ دونوں لاگو ہوں گے،پولیس حکام کے مطابق پابندی عوامی مفاد عامہ کیلئے عائد کی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے سی سی پی 1898 کے سیکشن 144 (6) کے تحت ڈرون، ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئرکرافٹ، بغیر پائلٹ کے ایئرکارفٹ سسٹم، فلائنگ کیمرہ، ہیلی کیم، کواڈ کاپٹر، بڑے غبارے سمیت تمام فضائی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔محکمہ پولیس کے مطابق سیکشن 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے وہ عوامی مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ’خاص عمل‘ پر محدود مدت کیلیے پابندی عائد کرسکتی ہے۔