پروفیسر محمد عمرنے ہولی فیملی ہسپتال کے چلڈرن ڈپارٹمنٹ میں کینسر یونٹ کا افتتاح کردیا

Jun 20, 2019

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹرسے) ہولی فیملی ہسپتال کے چلڈرن ڈپارٹمنٹ میں کینسر یونٹ کا افتتاح گزشتہ روز راولپنڈی میڈیکل یو نیورسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر محمد عمر نے کیا ۔اس موقع پر ہولی فیملی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر محمود، انڈس ہسپتال کی ٹیم کے ڈاکٹر محمد شیمول اشرف اور ڈاکٹر محمد رفیع بھی موجود تھے۔یہ یو نٹ پنجاب میں بچوں کے کینسر کی تشخیص ، علاج اور ریسرچ میں اہم کردار ادا کریگا۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین آف پیڈیا ٹرکس پروفیسر رائے محمد اصغر نے کہا کہ یہاں بچوں کے کینسر کا مفت علاج کیا جائے گا۔ علاج کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ اور بچوں کے کینسر کی ریسرچ بھی کی جائے گی۔

مزیدخبریں