پاکستانی ٹیم بکیز کی نظر میں بے وقعت، ایک پائونڈ پر 66کا ریٹ

Jun 20, 2019

ٹائونٹن(آئی این پی) بکیز کی جانب سے بدستور انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ ٹائٹل کیلیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔اگرچہ ایونٹ میں انگلش ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی تاہم شرطوں کا قانونی کاروبار کرنے والی فرم نے ان پر 15/8کا ریٹ آفر کیا ہوا ہے، بھارت کیلئے 2/1 کا ریٹ ہے۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس پر ایک پائونڈ لگانے والے کو 3 پائونڈ ملیں گے، اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حیران کن طور پر 13/2 کی پیشکش کی گئی ہے۔ اسی طرح مایوس کن آغاز کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پر 33/1 کا ریٹ آفر کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں 2 فتوحات اور ایک بے نتیجہ میچ کے سبب 5 پوائنٹس پانے والی بنگلہ دیشی ٹیم پر 50/1 جبکہ پاکستان ٹیم پر 66/1 کا ریٹ ہے۔ بکیز کو ویسٹ انڈیز کی ٹائٹل فتح کا بالکل امکان دکھائی نہیں دیتا اسی لیے 300/1 کا ریٹ آفر کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی افغانستان پر ایک پائونڈ کا جوا کھیلتا ہے تو افغان ٹیم کے ٹائٹل جیتنے پر 1000 پائونڈ پائے گا۔

مزیدخبریں