بارش ،ژالہ باری ،جون میں دسمبر کا سماں،سردی لو ٹ آئی

Jun 20, 2019

مری(نامہ نگار خصوصی )جون میں دسمبر کا سماں پیدا ہو گیا ۔ گلیات اور ملکہ کوہسار مری میں بدھ کے دن ہونے والی شدید بارش ،ژالہ باری اور گن گرج سے سردی نے پھر ڈھیرے ڈال لئے نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں لوئر بازار میں بارش کا پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہونے سے تاجروںاور رہائشی لوگوں کا قیمتی سامان ضائع ہوگیا۔ اس دواران لاتعداد گاڑیاںبری طرح متاثر ہویں ۔ بارش میں کئی گھنٹے لوگ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے پھنس کررہ گئے۔ میونسپل کارپوریشن مری کی عدم دلچسپی کے باعث مری میں نکاسی آب کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے نکاسی آب کیلئے بنائی گئیں پلیاں مکمل بند ہونے اورنالوں پر تجاوزات کے باعث پانی نے متعدد مقامات پر تباہی کا سا سماں پیدا کیا ۔اس دوران مقامی لوگوں،تاجروں اور سیاح فیملیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سیاحتی ،کاروباری اور عوامی حلقوںنے مطالبہ کیا ہے مری میں نکاسی آب کے نظام کو بحال کیاجائے تاکہ شدید بارش کے دوران پانی سڑکوں پر بہنے کے بجائے نالے اور نالیوں میں جائے ۔

مزیدخبریں