بجٹ منظورنہ ہواتوحکومت ناکام ہو جائے گی، قائم علی شاہ

Jun 20, 2019

کراچی(نوائے وقت نیوز) سابق وزیراعلی سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ بجٹ منظورنہ ہواتوحکومت ناکام ہو جائیگی،حکومت بجٹ پر بحث نہیں کرنا چاہتی، بحث کرنے دیں گے تو پتا چلے گا کہ بجٹ میں کیا خامیاں ہیں۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہاکہ عجیب بات ہے کہ خود حکومت بجٹ پر بحث نہیں چاہتی، بجٹ پر بحث ہوگی تو ہی پاس ہوگا۔ایوان میں بجٹ پربحث ہی نہیں کرنے دی جارہی ، بحث کرنے دیں گے تو پتا چلے گا کہ بجٹ میں کیا خامیاں ہیں، پیپلزپارٹی بجٹ کی کمزوریوں کی نشاندہی کریگی۔

مزیدخبریں