لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز فیملی کے مبینہ فرنٹ مین اور منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت 27جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔