نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں,شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں: فردوس عاشق اعوان

Jun 20, 2019 | 12:11

ویب ڈیسک

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اورصرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، اس کا ثبوت ان کا قومی اسمبلی میں خطاب ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھراپنے دل کی سنیں، میثاق معیشت کی پیشکش کرتے ہیں اور حکومت نا چلنے دینے کی بھی دھمکی دیتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہباز شریف مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہا پسند پاں کی زنجیر بن جاتے ہیں، درحقیقت نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔

مزیدخبریں