وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان شفاف اورکرپشن سے پاک ہو گا، کسی رکاوٹ کو بدلتے پاکستان کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سابقہ دور میں کرپشن نے ہر ادارے میں پنجے گاڑے اور ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے،پاکستان کے 22کروڑ عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں، ملک کی بقا کرپشن اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی میں ہے، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں، منزل کا تعین ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان شفاف اورکرپشن سے پاک ہو گا، کسی رکاوٹ کو بدلتے پاکستان کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔
سابقہ دور میں کرپشن نےہر ادارے میں پنجے گاڑےاور ماضی کےحکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے:وزیراعلی پنجاب
Jun 20, 2019 | 13:46