شہریار آفریدی کا بے گھر افراد کی مشکلات دورکرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر زور

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر شہریار خان آفریدی نے مہاجرین کو پناہ دینے والے ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بے گھر افراد کی مشکلات دور کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کریں۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ باعث افسوس ہے کہ 85فیصد پناہ گزین ترقی پذیر ملکوں کے پاس ہیں جبکہ ترقی یافتہ ملک اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخطوں کے باوجود اپنے حصے کا بوجھ نہیںاٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 1951اور 1967کے مہاجرین کے عالمی معاہدوں پر دستخط بھی نہیں کئے پھر بھی پناہ گزینوں کی امداد سے کبھی انکار نہیں کیا انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے پناہ گزینوں کو کیمپ، خوراک اور دیگر سہولتیں فراہم کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن