حکمران دھمکی آمیز لہجوں میں کہتے ہیں کہ بجٹ پاس کروائینگے ہمیں بھی علم ہے کہ بجٹ پاس ہوجانا ہے: حسن مرتضی

Jun 20, 2019 | 20:43

ویب ڈیسک

 پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا کہ حکمران دھمکی آمیز لہجوں میں کہتے ہیں کہ بجٹ پاس کروائینگے ہمیں بھی علم ہے کہ بجٹ پاس ہوجانا ہے،یہ عوام دوست بجٹ ہرگز نہیں ہے۔یہاں قوالوں کی طرح قوالی شروع ہوجاتی ہے۔چوروں اور لٹیروں کے دور میں غریب کو روٹی ملتی تھی لیکن پارساؤں کے دور میں نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کوٹوٹا ہوا ملک ملا،معیشت ڈوبی ہوئی تھی، بھٹو نے قوم کو آئین دیا۔بھٹو شہید نے کہا تھا کہ کسی آمر کے آگے جھکنے سے بہتر ہے تاریخ میں زندہ رہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام اور کسان کی نمائندہ حکومت نہیں ہے۔یہ جیلیں بھر لیں، نواز، زرادری جیل میں ہیں لیکن خدارا ڈالر کو لگام ڈالیں۔روزے غریبوں نے رکھیں ہیں اور درجات ڈالر کے بلند ہورہے ہیں۔842 ارب روپے کا پنجاب مقروض ہے نو مہینوں میں ڈیرھ سو ارب انکا ہے۔انکو شرم آنی چاہیے جس صوبے کو چور کہہ رہے ہیں اس نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پا س تو بولنے کے لئے بھی کوئی نہیں ہے ,یہ ترجمانی کے لئے بھی شہباز گل کو باہر سے پکڑ کر لے آتے ہیں۔حکومتی بینچوں کہ جانب سے شور کے باعث حسن مرتضی نے اپنی تقریر نامکمل چھوڑ دی تاہم بعد ازاں سپیکر نے انہیں تقریر مکمل کر نے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں