پاکستان کا ویژن ریاست مدینہ کے ماڈل کو اپنانا ہے، ملک میں اطلاعات کی مکمل آزادی ہے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

Jun 20, 2019 | 20:59

ویب ڈیسک

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں اطلاعات کی مکمل آزادی ہے۔وہ جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں تقسیم ایوارڈر تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں ٹی وی چینلز کے نمائندوں کو عوامی بہبود کے پیغامات نشر کرنے پر ایوارڈ دئیے گئے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی ریاست کی وژن مدینہ ریاست کے ماڈل کو اپنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست سماجی انقلاب لے کر آئی اور معاشرے کے تمام طبقات کو ان کے حقوق دئیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اخلاقی بناوٹ مضبوط ہے جس کا اظہار دہائیوں سے پاکستان میں لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی سے ہوتا ہے۔اس سے پہلے اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت معاشرے کے اجتماعی مفاد کیلئے عوامی بہبود کے پیغامات کو نشر کرنے کیلئے میڈیا کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔انہوں نے صدر عارف علوی کی طرف سے اس اقدام پر شکریہ کا اظہار کیا جو کہ عوام کے جذبات اور ضروریات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر کا مقصد اطلاعات کے شعبے کو جدید بنانا ہے۔ خصوصی معاون نے کہا کہ آزادی تقریر ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کی حکومت نے وزیراعظم کی قیادت میں ہرفرد کو اس حق کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں