پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈ ر جاری کرواکربلاول بھٹو اوراپوزیشن نے ممبران کی اجلاس میں شرکت کے آئینی حق کو تسلیم کروایا ہے آئین اور پارلیمانی قواعد سے نابلد وزیراعظم پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کا اعلان کررہے تھے۔۔ پارٹی رہنما نیر بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیکر حکومتی دبا ؤ سے باہر نکل کر رولز پر عمل کریں۔سپیکر کو رولز کے مطابق بجٹ اجلاس کے آغاز پر پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے چائیِے تھے ۔بجٹ اجلاس میں شرکت کرنا ارکان کا آئینی حق ہے ۔اب قانون سازی قائد ایوان کے بہتر طرز عمل اورسنحیدہ رویہ پر منحصر ہے ۔ سرکاری جماعت ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے کی زمہ داری پوری کرے۔امید ہے سپیکر قومی اسمبلی ایوان کو رولز کے مطابق چلائییں گے۔سپیکر کو غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔
زرداری کے پروڈکشن آرڈ ر جاری کرواکراپوزیشن نے آئینی حق کو تسلیم کروایا ہے: ،پیپلزپارٹی
Jun 20, 2019 | 21:10