حکومت اپنے اتحادی حلیفوں کی مدد سے بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کرالے گی:معاون خصوصی نعیم الحق

Jun 20, 2019 | 22:42

ویب ڈیسک

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ بجٹ ووٹنگ کیلئے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔جمعرات کی شام اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے اتحادی حلیفوں کی مدد سے بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کرالے گی ۔نعیم الحق نے کہاکہ قومی اسمبلی کی کارروائی خوش اسلوبی سے جاری ہے اور ہمیں ایک دوسرے پرذاتی حملوں سے اجتناب کرناچاہیے ۔

مزیدخبریں