تاجور نعیمی کی دین سے وابستگی قابل رشک تھی:مفتی منیب الرحمن

لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، ابوالخیر زبیر الوری، علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی،پیرمحمدعثمان قادری، پیر ارشد سعید کاظمی اور علامہ محمدشریف نعیمی نے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے محمدتاجور نعیمی ؒ کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ تاجور نعیمیؒ کی دین سے وابستگی قابل رشک تھے۔ آپ ختم نبوت اورناموس رسالت کے گمنام سپاہی تھے۔ انہوں نے بطور مشیر جامعہ نعیمیہ سمیت دیگر مدارس دینہ میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی بہتری کے لئے گراں قدارخدمات سرانجام دیں ، آپ دینی طلبہ کو اعلی منصب پرفائز دیکھنے چاہتے تھے۔ حق بات کی خاطر ڈٹ جانا آپ کاطرۂ امتیاز تھا وہ دین امور کی سرانجام دہی میں ریاکاری کے مخالف تھے۔

علماء کرام نے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم تاجور نعیمی ؒ کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے ۔

ای پیپر دی نیشن