لاہور ہائیکورٹ میں جنسی تشدد اور زیادتی کے قانون میں ترمیم کی درخواست پر سماعت حکومت سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب

Jun 20, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے جنسی تشدد اور زیادتی کے قانون میں ترمیم کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ن لیگ کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 932 اغوا کے واقعات ہوتے ہیں ہر سال زیادتی کے سینکڑوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں قانون میں سقم ہونے کی بنا پر ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں