میڈیا کارکن کا موبائل ہتھیانے والا ملزم ایک ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہو سکا 

لاہور(نامہ نگار) تھانہ شالیمار کے علاقہ بھوگیوال روڈ کے رہائشی میڈیا کارکن اسامہ زاہد کا گزشتہ ماہ ایک نوسر باز نے موبائل فون ہتھیا لیا واقعہ کا ایک ہفتہ بعد مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگرتھانہ شالیمار پولیس نے واردات کا سراغ لگ جانے کے باوجود ایک ماہ بعد بھی ملزم گرفتار کیا اور نہ ہی موبائل برآمد کرسکی اسامہ زاہد نے ایس پی سول لائن اور سی سی پی او لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے داد رسی کی اپیل کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن