ہربنس پورہ میں 58 سالہ سیکورٹی گارڈ چھری کے وار سے قتل،خاتون گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)ہربنس پورہ کے علاقہ میں 58 سالہ شخص کو چھری مار کر قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کا رہائشی 58 سالہ غلام فرید مقامی شادی ہال میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا 2روز قبل غلام فرید لاپتہ ہو گیا گزشتہ روز شادی ہال کے قریب نعش پڑی دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی جس کی شناخت غلام فرید کے نام سے کر لی گئی بعد ازاں پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے شک گزرنے پر مقتول کی مبینہ بیوی کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مقتول کا بجلی کی تار کے ذریعے گلہ دبا کر اور تیز دھار آلے سے کلائی کی نس کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن