مفتی عبدالحلیم ہزاروی درودوسلام کی صدائوں میں سپردخاک

کراچی (نیوز رپورٹر) دارالعلوم غوثیہ پرانی سبزی منڈی کے بانی ،فدائیان ختم نبوت پاکستان کے امیر اورجمعیت علمائے پاکستان ومرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنمامفتی عبدالحلیم ہزاروی کو دارالعلوم غوثیہ میں سپردخاک کردیاگیا، نمازجنازہ اور تدفین میں مفتیء اعظم سندھ مفتی محمدجان نعیمی، دارالعلوم امجدیہ کے شیخ الحدیث مفتی محمداسماعیل ضیائی،سابق صوبائی وزیرمذہبی امورپیر میاں عبدالباقی آف ہمایونی شریف،مفتی محمدشفیق قادری (شکارپور)،مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ مفتی محمدعبدالعلیم قادری، دارالعلوم امجدیہ کے مہتمم صاحبزادہ ریحان امجد علی نعمانی، پروفیسرغلام عباس قادری، علامہ سخی سلطان چشتی سمیت بڑی تعدادمیں علمائے کرام ومشائخ عظام،اساتذہ و مدرسین ،تلامذہ وشاگردوں نے شرکت کی اور مفتی عبدالحلیم ہزاروی کے صاحبزادگان علامہ صاحبزادہ محمدزبیر ہزاروی، مولانا محمدسہیل ہزاروی، صاحبزادہ محمد اویس ہزاروی ،صاحبزادہ محمدعذیر ہزاروی سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔ مفتی عبدالحلیم ہزاروی کو سینکڑوں جید علمائے کرام اور مشائخ عظام کی موجودگی میںان کی آخری آرام گاہ میں اتاراگیاتو فضاء کلمہء طیبہ اور درودوسلام سے مہک اٹھی۔

ای پیپر دی نیشن