لاہور(سپورٹس ڈیسک)جاپان میں بند دروازوں کے پیچھے بیس بال مقابلے شروع ہوگئے ۔ جاپان پروفیشنل بیس بال سیزن کرونا وائرس کی وجہ سے تین ماہ قبل روک دیا گیا تھا ۔ ایونٹ میں ملک کی بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کرونا وائرس کے بعد بیس بال پہلاکھیل ہے جو جاپان میں شروع ہوا ہے ۔ جاپان فٹ بال لیگ بھی چار جولائی سے شروع ہوگی ۔