لندن (نمائندہ خصوصی) برطانوی حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سرگرم رکن و سابق امیدوار برائے برطانوی پارلیمنٹ تھیوڈورا ڈکنسن نے رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے اگر برطانیہ اچھا نہیں تو وہ پاکستان چلی جائیں۔ یاد رہے کے رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانیہ میں غربت کے شکار بچوں بارے برطانوی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی جسکے رد عمل میں تھیوڈورا نے ٹویٹ کیا۔ کنزرویٹو پارٹی نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات تک تھیوڈورا ڈکنسن کی جماعتی رکنیت معطل کر دی ہے۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اندر اس بیان کی وجہ سے سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
برطانیہ اچھا نہیں تو پاکستان چلی جائیں رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کیلئے ٹویٹ پر تھیوڈورا ڈکنسن کی پارٹی رکنیت معطل
Jun 20, 2020