اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل کو کامیسٹس یونیورسٹی کا ریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر نے پروفیسر ڈاکٹر تبسم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارش پر ریکٹر مقرر کیا ہے، صدر کو ریکٹر کی تقرری کیلئے ایک پینل کی سفارش کی گئی تھی۔