لاہور( این این آئی )سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قرض دہندگان نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں سے 17 ارب قرض لے رکھا ہے، 9 لاکھ صارفین کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی ہے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کو قرض دہندگان کی سہولت کے لیے کہا تھا، 31 مئی تک 9 لاکھ 32 ہزار 862 افراد اور مائیکرو انٹر پرائزز نے ریلیف حاصل کیا۔قرض دہندگان نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں سے 17 ارب قرض لے رکھا ہے، قرض دہندگان کو 13.1 ارب روپے کی اصل ادائیگی موخر کر کے سہولت ملی۔4 این بی ایم ایف سیز کے ذریعے 3.9 ارب کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی، 1 لاکھ 35 ہزار 968 قرض دہندگان سہولت سے مستفید ہوئے۔
9 لاکھ صارفین کو 3.9 ارب کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی: ایس ای سی پی
Jun 20, 2020