چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ہاتھوں بہاولپور میں نیو کورٹس بلاک کا افتتاح

بہاول پور (نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ کورٹ بہاول پور میں نیو کورٹس بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ، جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس فیصل زمان خان، جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد، جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس محمد وحید خان، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادر علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری محمد انوار الحق، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا عبد الحکیم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حماد احمد قریشی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج دانش افضل، سینئر سول جج (سول ڈویژن) ظفر مہدی، سینئر سول جج خرم شہزاد، سینئر سول جج محمد منصور عطائ، سول جج محمد عاصم شفیق، سول جج کاشف رشید خان بنگش اور دیگر سول ججز موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیاقت سمیع خان، جنرل سیکرٹری عمران عزیز خان چنٹر، ممبران پنجاب بار کونسل عبد الغفار شیخ، محمد افضل دھرالہ اور محمد ناصر جوئیہ بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے نیو کورٹس بلاک کا معائنہ بھی کیا اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری بہاول پور کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...