ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل نے کرونا وائرس کے پیش نظر وارڈ نمبر 26 میں کونسلنگ روم بنانے کے احکامات دیئے ہیں ، جہاں پر کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے ان کے رشتے داروں کو آگاہی دی جائے گی،بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے طبی عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ، جبکہ جھگڑے کے واقعات بھی معمول بن چکے تھے ، جس پر اب کونسلنگ روم کے ذریعے مریضوں اور ان کے لواحقین کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جس کی ریکارڈنگ بھی کی جائے گی جبکہ کونسلنگ روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا ، ریکارڈنگ کی ذمہ داری سسٹر انچارج اور ایڈمن رجسٹرار کی ہو گی ، غلط رویہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔