ملتان(نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس 24 جون کو طلب کرلیا گیا جس میں بجٹ 2020-21پیش کیا جائے گا جبکہ وائس چانسلر نے اکیڈمک کونسل سے ایف این پی سی کے لئے دو ممبران کی تعیناتی کردی ، جاری مراسلے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر علیم خان اور ڈاکٹر حنیف اختر ایف این پی سی کے ممبر ہوں گے۔