ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری شہباز قریشی کی جانب سے منعقد کی گئی کارنر میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ملک کے مشکل حالات پر اپنی سیاست چمکانابند کرئے ۔ حکومت کو اس وقت کروناوائرس اور معاشی بحران کا سامنا ہے وزیر اعظم عمران خان ملک حالات کو دیکھتے ہوئے مفید حکمت عملی سے کام لے رہے ہیں اگر پورے ملک میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کرفیو لگایا جائے تو غریب اوردیہاڑی دارلوگ بھوک سے مرنے لگیں گے اس لیے عوام کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔