مخدوم شاہ محمود قریشی کی64ویں سالگرہ22جون کو منائی جائے گی

جہانیاں(آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی64ویں سالگرہ22جون کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد،ملتان سمیت دیگر علاقوں میں منعقدہ سالگرہ تقریبات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے اہم سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی22جون 1956ء کو پیدا ہوئے وہ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں پنجاب کے گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی کے فرزند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن