ہانگ کانگ (شِنہوا)چین کا ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ نوول کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے تقریبا 5ماہ تک عارضی طور پر بند رہنے کے بعد جمعرات کو دوبارہ کھل گیا ہے۔سیاحوں اور ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تھیم پارک نے نئے اقدامات اور طریقہ کار اختیار کئے ہیں، جسن میں صفائی اور جراثیم کشی کا تسلسل بڑھانا اور حاضری محدود بنانا شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آنے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنی آمد سے قبل آن لائن جگہ مختص کرائیں جبکہ پارک میں موجود ریستوران تفریحی گاڑیوں اور دیگر سہولیات کے لئے قطاروں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔مکی ماس ، منی ماس ، ڈونلڈ ڈک اور گوفی سمیت دیگر ڈزنی کے مشہور کریکٹرز نے خوشیاں منانے کے لئے گیٹ پر کھڑ ے ہوکر سیاحوں کو خوش آمدید کہا۔میں ڈزنی لینڈ دوبارہ کھلنے پر بہت خوش ہوں میں پچھلے مہینوں سے اس کے کھلنے کا منتظر تھا ،یہ بات باقاعدگی سے یہاں آنے والے ایک سیاح ہو نے کہی جو کہ ہفتے میں دوبار باقاعدہ یہاں تھیم پارک میں آتے ہیں۔پارک کے دوبارہ کھلنے کی خوشی منانے کے لئے ہو اور اس کے دوست نے سخت گرمی کے باوجود مکی اور منی ماس جیسا لباس پہن رکھا تھا۔دوبارہ کھلنے کے موقع پر 100 سے زائد خاندانوں کو پارک کی سر کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ ریزورٹ کی مینجنگ ڈائریکٹر سٹیفنی ینگ نے ہانگ کانگ کے لوگوں کے لئے اپنے تشکر کا اظہار کیا اور طبی عملے اور دیگر ارکان کا شکریہ اداکیا جنہوں نے اس مشکل وقت کا مقابلہ کیا۔
کرونا وائرس کی وجہ سے بند چین کا ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ 5 ماہ بعد دوبارہ کھل گیا
Jun 20, 2020