اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں حکومتی وکیل فروغ نسیم نے میڈیا کے اصرار پر مختصر گفتگو کی۔ فروغ نسیم نے کہا کہ فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں۔ کیس میں بہت سی چیزیں طے ہونا تھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے کہا کہ میں نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ ریفرنس سے غیر آئینی ہے۔ آج سپریم کورٹ نے بھی ریفرنس غیر آئینی قرار دیدیا۔
فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں: فروغ نسیم پہلے دن ہی کہا تھا ریفرنس غیر آئینی ہے: منیر اے ملک
Jun 20, 2020