سگنیفائی اور بوسٹن یونیورسٹی کا کووڈ 19 کے وائرس بارے مشترکہ تحقیق

اسلام آباد ( نو ائے وقت نیوز ) لائٹنگ کے شعبے میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے سگنیفائی (یورونیکسٹ: LIGHT) نے امریکہ میں واقع بوسٹن یونیورسٹی کی لیبارٹری نیشنل ایمرجنگ انفیکشس ڈیزیز لیبارٹریز کے ساتھ مل کر ایک تحقیق کی جو کووڈ 19 میں مبتلا کرنے والے وائرس SARS-CoV-2 کو غیرفعال بنانے کے لیے سگنیفائی کی UV-C روشنی کے ذرائع کے اثرانداز ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔عالمی وبا SARS-CoV-2 کے آغاز ہی میں بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے شعبہ مائیکرو بیالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اینتھونی گریفیتھ اور ان کی ٹیم اس میدان میں سائنسی ترقی کو سپورٹ کرنے والے ترقیاتی ہتھیاروں پر کام کر رہی تھی۔ تحقیق کے دوران وائرس کے حامل ایک جسم کوسگنیفائی کی روشنی کے ذرائع سے آنے والی UV-C تابکاری کی مختلف مقداروں سے آزمایا گیا اور متعدد حالات کے تحت غیرفعالیت کی استعداد کی جانچ کی گئی۔ ٹیم نے تابکاری کی مقدار 5mJ/cm2 کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 6 سیکنڈ میں SARS-CoV-2 کی تعداد 99 فیصد تک گھٹ گئی۔ ڈیٹا کی بنیاد پر یہ تخمینہ لگایا گیا کہ 22mJ/cm2 کی مقدار استعمال کرنے کے نتیجے میں وائرس کی تعداد 25 سیکنڈ میں 99.9999 فیصد تک گھٹ سکتی ہے۔ڈاکٹر انتھونی گریفیتھ نے کہا کہ ہمارے ٹیسٹ کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ UV-C تابکاری کی خصوصی مقدار سے انفیکشن کو مکمل طور پر غیرموثر کیا جا سکتا ہے، چند سیکنڈز میں ہم اب وائرس کی تشخیص نہیں کر سکیں گے۔ ہم ان نتائج کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے مصنوعات بنانے کا عمل تیز ہو سکے گا جو کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن