آئی ایم ایف کی غلامی عوام کی خوشحالی نہیں ہوسکتی، لیاقت بلوچ

Jun 20, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بجٹ کو تمام قومی سیاسی جماعتوں اور شعبہ ہائے زندگی نے مسترد کردیا ہے۔آئی ایم ایف کی غلامی عوام کی خوشحالی کا باعث نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کو بھی ناراض کرچکی ہے۔حکومتی اتحاد میں اعتماد ختم ہوچکا ہے۔وزیر اعظم ریاست کا نظام چلانے میں بالکل ناکام ہوچکے ہیں۔ان کی تنہا پرواز تباہی لارہی ہے۔اقتصادی ،قومی سلامتی ،پارلیمانی بحران سے نکلنے کیلئے قومی ترجیحات کے ساتھ متفقہ قومی حکمت عملی بنائی جائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل اور اصل سرمایہ ہیں۔تعلیم ،باعزت زندگی اورروز گار نوجوان نسل کا حق ہے۔یہ بڑا المیہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو لانے کیلئے نوجوان بڑے پرجوش تھے مگرٹائیگر فورس ڈاکٹرائین بھی ٹھس ہوگیا ہیْ۔نوجوانوں کو حکومت نے مایوس کردیا ہے۔زراعت ،کسان اور ہاری قومی معیشت کا مضبوط ستون ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آئی ایم اور ورلڈ بنک کے احکامات پر عمل کرکے زراعت کو تباہ کردیا تواقتصادی غلامی سے نکلنا ممکن نہیں رہے گا۔زرعی صنعت میں سرمایہ دار مافیا کی بجائے چھوٹے کسانوںاور ہاریوں کو تحفظ دیا جائے دریں اثناء نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف مرحوم کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ چودھری عزیر لطیف مرحوم بہت ہی عزیز ، دیرینہ ساتھی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت ودرجات کر بلند کرے۔ اس موقع پر شیخ عثمان فاروق، ہارون الرشید نظامی، فیاض اسلم چودھری، ڈاکٹر عبدالجبار، حاجی ارشادمنڈ، طارق صابری بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں