ہنگری،وائرس اور بے روزگاری سے نمٹنے کےلئے فوج میں بھرتیاں شروع کر دی گئیں

ہنگری میں وائرس اور بے روز گاری سے نمٹنے کےلئے فوجی میں بھرتیاں شروع کر دی گئیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے تو وہیں ہنگری کے شہری بھی معاشی مشکلات اور بڑھتی بے روزگاری کا شکار ہیں۔اس دوران ہزاروں شہریوں نے فوج میں بھرتی ہونے کی درخواست دائر کی ہے تاکہ انھیں طے شدہ آمدن مل سکے۔ ایک حکومتی سکیم کے تحت بھرتی کیے گئے نئے جوانوں کو تیزی سے فوج کا باقاعدہ حصہ بنایا جاسکتا ہے۔نئی بھرتیوں کے لیے فوج کے سربراہ میجر ٹماس درگو نے نئی مہم سے متعلق کہا ہے کہ بحران شروع ہونے سے درخواست گزار 100 فیصد تک بڑھ گئے ہیں،ہم نے داخلے کا طریقہ کار آسان کردیا تھا،اس سے مراد فوج میں بھرتی ہونا اب آسان نہیں بلکہ تیز رفتار ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک سادہ طبی ٹیسٹ کے بعد درخواست گزار کو چھ ماہ تک ٹریننگ دی جاتی ہے جس کے انھیں پیسے ملتے ہیں۔ اس کے بعد درخواست گزار کی مرضی ہے کہ آیا وہ دوبارہ سولین زندگی گزارنا چاہتے ہیں یا اگر ان کے نتائج اچھے آتے ہیں تو وہ باقاعدہ فوج کا حصہ بن سکتے ہیں۔روایتی فوجی بننے کے علاوہ شہری انجینئر، آئی ٹی کے ماہر، ڈرائیور یا کیٹرنگ کے عملے میں جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے علاوہ فوجیوں کو غیر ملکی مشن پر بھی لے جایا جاتا ہے اور وہ سیلاب یا عالمی وبا کے ہنگامی حالات میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...