ترکی اوراٹلی کا لیبیامیں پائیدارامن کیلئے ملکرکام کرنے پراتفاق

Jun 20, 2020 | 13:07

ویب ڈیسک

ترکی اوراٹلی نے لیبیامیں بحران کے سیاسی حل اورپائیدارامن کے لئے ملکرکام کرنے پرا تفاق کیاہے۔

ترک وزیرخارجہ Mevlut Covusogluاور اُن کے اطالوی ہم منصب Luigi Di Maioنے انقرہ میں ایک مشترکہ نیوزکانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے تمام متحارب فریقوں پرزوردیاکہ وہ ہتھیاروں کی فراہمی کی پابندی کااحترام اورایک دوسرے پرحملوں سے گریز کریں۔
اٹلی کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ پرزوردیاکہ وہ لیبیاکے لئے جلدخصوصی نمائندہ مقررکرے۔

مزیدخبریں