امریکی سینما کمپنی ’اے ایم سی انٹرٹینمنٹ‘ 15جولائی تک امریکہ بھر میں 450 سینماگھروں کو کھول دے گی

معروف امریکی سینما کمپنی رواں سال15جولائی تک امریکہ بھر میں اپنے 450 سینما گھروں کو شائقین کو تفریع فرائم کرنے کے لیے کھول دے گی۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اے ایم سی انٹرٹینمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈم آرون نے کہا ہے کہ وہ 15 جولائی کو ریاستہائے متحدہ میں450 تھیٹر دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ تمام تھیٹروں میں معاشرتی دوری کو نافذ کرنے کے علاوہ ہر سینما گھر کو صاف ستھرا اور معمول کے مطابق جراثیم کُش کیا جائے گا

ای پیپر دی نیشن