متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی بھارت میں اسلام مخالف رجحان کی سخت مذمت

Jun 20, 2020 | 17:29

ویب ڈیسک

متحدہ عرب امارات کی شہزادی Sheikha Hend Bint Faisal Al Qasimi نے بھارت میں اسلام مخالف رجحان کی سخت مذمت کی ہے اور بھارتی مسلمانوں اورکشمیریوں سے یکجہتی اور ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔
ذرائع ابلاغ کو دئیے گئے ایک انٹرویومیں شہزادی نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری کے نفرت آمیز ٹویٹ کا حوالہ دیا ۔انہوں نے کہا بعض بھارتی شہری جو ہندو نسل پرستی کے نظریے ہندوتوا کا پرچار کرتے ہیں وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نفرت آمیز تحریر لکھنے میں ملوث ہیں۔اس معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی پرحیرانگی کااظہار کرتے ہوئے القاسمی نے گزشتہ سال اگست میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جبراً لاک ڈائون کا معاملہ بھی اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرناچاہیے ۔

مزیدخبریں