لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے البتہ انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ فوجداری کارروائی جاری ہے اور انہیں شفاف ٹرائل کی سماعت کا حق حاصل ہے۔2019 کے انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی سے اپنی پارلیمانی نشست ہتھیانے والے عمران احمد خان نے کہا کہ وہ 13 سال پہلے ہوئے واقعے کے حوالے سے عائد کیے گئے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ شدید پریشان کن ہے اور میں یقینا اسے انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہوں، جو کام میں نے نہیں کیا، اس کے لیے الزام عائد کیا جانا انتہائی تکلیف دہ ہے اور میں بے قصور ہوں۔
برطانیہ :کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پر جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد
Jun 20, 2021