کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں بدامنی کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ طالبان نے مزید دو اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 16 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 14 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ قنوز میں طالبان کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔ 5 گھنٹے کی جھڑپ میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔