راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بھٹو کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سٹی بنارس چوہدری کے زیر اہتمام ان کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی جس میںپیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری افتخار احمد، ایل اے 43 ویلی چار سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اظہر حسین گیلانی ڈویزنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسین طارق راجہ ضلعی انفارمیشن سیکریٹری محمد شاہد منیارٹی ونگ کے ڈیزنل صدر روحیل اشتیاق پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری راجہ ساجد عمر سردار قدوس ماسٹر بشیر محمد علی منہاس خان سرور شفیق کیانی طارق بن تنویر قریشی اور دیگر نے شرکت کی، مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید عالم اسلام کی پہلی منتخب وزیر اعظم تھیں انھیں سازش کے تحت ناحق قتل کیا گیاملک و قوم کی ترقی و خوشحالی غریب عوام کے حقوق جمہوریت کے استحکام کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی لازوال قربانیوں کو قوم تادیر یاد رکھے گی ملک کو موجودہ مسائل سے نکالنے کے لئے قوم بلاول بھٹو زرداری سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔