24سالہ نوجوان دکاندار اغواء

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے نوجوان دکاندار اغواء کرلیا گیا پولیس کو قاضی حفیظ الرحمن نے بتایاکہ میں نے اپنے 24 سالہ بیٹے قاضی جمیل الرحمن شعیب کو مدرسہ چھوڑنے کے بعد دکان بنا کر دی جسے وہ دو ماہ سے چلا رہا ہے وہ15 جون کوشام پانچ بجے گھر واقع بہار کالونی چکری روڈ سے اپنی دکان اقبال پلازہ کی طرف گیا لیکن نہ تو وہ دکان پر پہنچا اور نہ ہی گھرواپس آیا جسے تلاش کرتے رہے مجھے ہے کہ مدعی کے بیٹے کو کسی نامعلوم نے اغواء کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

ای پیپر دی نیشن