راولپنڈی (عزیز علوی)پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ راولپنڈی سٹی کے صدر چوہدری سرفراز افضل نے شہرمیں پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں کی تنظیمیں توڑ دیں نئی تنظیم سازی راولپنڈی شہر کے قومی و صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈروں کی مشاورت کے بعد کی جائے گی جن چار حلقوں میں یوتھ ونگ کی تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں ان میں حلقہ پی پی 11، پی پی16، پی پی 17، پی پی 18کی تنظیمیں شامل ہیں اس سلسلے میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب راولپنڈی سٹی کے صدر چوہدری سرفراز افضل نے ہفتہ کے روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی قیادت جن میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) پنجاب محمد حنیف عباسی ، بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری ٹکٹ ہو لڈراین اے 62، راجہ محمد حنیف پی پی 17، راجہ ارشد محمود ٹکٹ ہولڈر پی پی 11، سردار نسیم خان میئر و سٹی صدر مسلم لیگ(ن) کے راولپنڈی سٹی یوتھ ونگ کی تنظیم سازی و تنظیمی امور پر شدید تحفظات اور ناراضگی کے مدنظر راولپنڈی سٹی یوتھ ونگ کی تنظیمیں فوری طور پر تحلیل کر دی گئی ہیں تمام عہدیدار اپنے تنظیمی عہدوں کا استعمال فی الفور روک دیں آئندہ تنظیم سازی راولپنڈی سٹی کی قیادت و ٹکٹ ہولڈر وںکی مشاورت کے بعد کی جائے گی جس کی براہ راست نگرانی میں خود کروں گا جبکہ آئندہ تنظیم سازی کیلئے کمیٹی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
صدرمسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ راولپنڈی سٹی نے چارصوبائی حلقوں کی تنظیمیں توڑ دیں
Jun 20, 2021