کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 48300پوائنٹس سے گھٹ کر 48200پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں36ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا ،کاروباری اتار چڑھائو کے باعث 51.91فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم ،ہم نیٹ ورک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،عائشہ اسٹیل مل ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،پاک ریفائنری ،پاک پیٹرولیم ،حیسکول پیٹرول ،غنی گلوبل ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاور سیمنٹ ،میپل لیف ،فلائنگ سیمنٹ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ازگارڈ نائن کوہ نور اسپیننگ ،پاک ریفائنری ،سلک بینک لمیٹڈ ،پی آئی اے ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ اورفرسٹ نیشنل ایکویٹیز سر فہرست رہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہی ،3روزہ مندی میں انڈیکس568.45پوائنٹس لوز کر گیا تاہم2روزہ تیزی میں انڈیکس نے502.4 پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر مارکیٹ میں انڈیکس منفی زون میں بند ہوا تاہم سرمائے کا حجم مثبت رہا ۔۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں66.05 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 78304.72پوائنٹس سے کم ہو کر 48238 .67پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری اتار چڑھائو کے باوجودمارکیٹ کے سرمائے میں36 ارب31 کروڑ2لاکھ79ہزار374روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83کھرب58ارب3 6کروڑ62 لاکھ69 ہزار 136 روپے سے بڑھ کر83کھرب 94ارب 67کروڑ 65لاکھ48ہزار510روپے ہو گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر48986 .94پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 48023.53پو ائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ42ارب روپے مالیت کے 1ارب22کروڑ45لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم سے کم 22ارب روپے مالیت کے93کروڑ66لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2050کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے860کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1065میں کمی اور95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 51 فیصد حصص کی قیمتیں کم
Jun 20, 2021