ساؤتھمپٹن(یواین پی)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں دوسرے روزبھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف3 وکٹوںپر163 رنز بنالئے ۔خراب موسم کے باعث 64اوورز کا میچ ہو سکا اور وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا ۔ویرات کوہلی 44رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ہیں اور کریز پر موجود ہیں۔ وا ضح رہے کہ بارش کی وجہ سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہیں ہو سکا بلکہ ٹاس کی نوبت بھی نہیں آئی ایجیز باؤل پر اولین ایڈیشن کے فیصلہ کن معرکے کا پہلا روز خراب موسم کی نذر ہوگیا البتہ موسم نے ساتھ دیا تو ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کیلئے اب چار روز تک آدھے گھنٹے کا اضافی کھیل ہوگا۔