پاک روس تجارتی حجم میں 10 ماہ کے دورران 230.15فیصد ہوا : سٹیٹ بنک 

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 230.15 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے، رواں  مالی سال میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 202.96 ملین ڈالرسے بڑھ کر670.09 ملین ڈالرتک پہنچ گیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس کوبرآمدات سے ملک کو135.31 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.58 فیصدکااضافہ ہوا ہے ،  اپریل کے مہینہ میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 15.55 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال اپریل میں روس کو12.46 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔ مالی سال 2020 میں روس کو پاکستانی  برآمدات کاحجم 130.09 ملین ڈالر رہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس سے درآمدات میں 185.77 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے،رواں  مالی سال کے پہلے  10 ماہ میں روس سے درآمدات پر535.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روس سے 187.41 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن