کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ویزوں کی مشکل، پاکستان میں مرنیوالے سینکڑوں ہندوؤں کی راکھ شمشان گھاٹ میں جمع۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستان میں آباد ہندو برادری مشکلات کا شکار ہے، کئی لوگ اپنے پیاروں کی راکھ دریائے گنگا میں بہانا چاہتے ہیں مگر ویزا نہیں مل پارہا جس کے باعث کراچی کے شمشان گھاٹ میں سیکڑوں مْردوں کی راکھ جمع ہو گئی ہے۔ کراچی کے قدیم میوہ شاہ قبرستان کے قریب برادری کا تاریخی شمشان گھاٹ میں 200 کے قریب استھیاں موجود ہیں، شری رام ناتھ مہاراج کہتے ہیں کہ یہ تمام استھیاں ان کے پاس ورثاء کی امانت ہیں تاہم ویزا نہ ملنے کے باعث وہ انہیں لے کر بھارت نہیں جا سکے۔