کوئٹہ ( این این آئی) صوبائی وزیر خز انہ میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے میں تر قیا تی کام کر انا اور کسی حلقے میں اسکول‘ واٹر اسکیم دینا کوئی جرم نہیں اپو زیشن ارکان دو ست ہیں لیکن انہوں نے جو بجٹ کے روز کیا اسکی بھر پور الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اپو زیشن کس قا نون کے تحت یہ کہتی ہے کہ انکے حلقوں میں انکے علا وہ حکومت کام نہ کرائے۔ مالی سال 2021-22 میں تر قیاتی منصوبوں کیلئے 189.196 ارب روپے اور غیر تر قیاتی اخرا جات کیلئے 346.861 ارب مختص کئے گئے ہیں ٹو ٹل آمدن مجمو عی تخمینہ 499 ارب ہے صوبے کو اپنے محا صل سے 103 ارب روپے کی آمدن ہو گی ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہو ٹل میں پو سٹ بجٹ بر یفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی، عبد الخا لق ہز ارہ ،رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی ،حکومت بلو چستان کے تر جمان لیا قت شاہونی ، ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری محکمہ منصوبہ بند ی و ترقیات حا فظ عبد البا سط ،سیکر ٹری خزا نہ بلو چستان پسند خان بلیدی ،اسپیشل سیکر ٹری فنا نس لعل جان جعفر سمیت دیگر بھی مو جود تھے ۔ صوبائی وزیر خز انہ نے کہا بجٹ میں کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام حلقوں میں یکسا ں تر قیاتی اور ضرو رت کے مطابق منصوبے رکھے گئے ہیں۔ حکومت کی کو شش ہے کہ غیر تر قیا تی اور تر قیا تی منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں ۔ 103 ارب روپے کے مقرر کر دہ ہدف میں زیا دہ سے زیا دہ رقم حا صل کر نے کی کو شش کی جائے گی جبکہ صو بے کو پی پی ایل سے بھی 19 ارب روپے کے بقا یا جات ملیں گے صوبے بھر میں سڑ کوں کو جال بچھا یا جا رہا ہے تاکہ دور دراز علاقوں تک سہولیات پہنجائی جائیں پو لیس کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں مستقبل میں اپو زیشن کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے حکومت نے ہر علا قے کی ضر وریات کے مطابق فنڈ ز دیئے ہیں ایسا نہیں ہے کہ کسی بھی حلقے کو نظر انداز کیا گیا ۔ حکومت بلو چستان کے ترجمان لیا قت شاہونی نے کہا کہ ہر سال بلو چستان میں 8.4ملین ایکٹر فٹ بار انی پانی ضائع ہو جا تا ہے نو لنگ ڈیم سے 5.5 میگا واڈ بجلی حا صل ہو گی کوئٹہ کو یو میہ 24 ملین گیلن پا نی کی کمی کا سامنا ہے
اپوزیشن ارکان دوست تمام حلقوں کیلئے یکساں ترقیاتی منصوبے رکھے گئے : وزیر خزانہ بلوچستان
Jun 20, 2021