چینی ویکسینز نے ترقی پزیرممالک کی کوویڈ19-کی سنگین صورتحال سے نمٹنے میں مدد کی:امریکی میڈیا

نیو یارک(شِنہوا)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ چینی ویکسینز نے  ایشیا کے کچھ ترقی پذیر ممالک کی ویکسی نیشن مہم کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔اخبار کی  ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کا بڑا اںحصارچینی کمپنی سائنوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ ویکسین پرہے،کمبوڈیا میں خطے میں ویکسین کے ٹیکے لگانے کی سب سے اونچی سطح کے حصول کے لئے بڑے پیمانے پر چینی ساختہ دو ویکسینز کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ  فلپائن کو توقع ہے کہ رواں ماہ مزید ویکسین آنے سے ویکسی نیشن مہم کو اگے بڑھایا جائے گا۔انڈونیشیا میں سنٹر برائے اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق ایوان لکسمانا  کے حوالے سے  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خطے کے باشندے اس بات کو یاد رکھیں گے کہ کس طرح وبا کے آغاز پرچین نے تیزرفتاری سے لاک ڈاون کیا،اپنے ہاں وبا پر قابو پایا اور ویکسینز فراہم کی۔جریدے کے مطابق ، چینی ویکسینز نے جنوبی ایشیا کے ان علاقوں کے ممالک کی ضرورت کوبھی پورا کیا ہے  جوبھارت میں تیار کردہ آسٹرا زینیکا پر انحصار کررہے تھے تاہم وہاں کوویڈ-19 کے کیسز میں شدید اضافے سے اس کی رسد متاثر ہوگئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن