بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیرکے لئے ملک کے پہلے عملہ بردارمشن کا آغازکرتے ہوئے خلائی جہاز شین ڑو-12 پر سوار تین چینی خلابازجمعرات کوچینی خلائی اسٹیشن کے مرکزی حصے تیان ہی میں داخل ہوگئے۔ دنیا بھرکی خلائی ایجنسیوں اورماہرین کی جانب سے اس خلائی سفر پرچین کو مبارکباد کے پیغامات دئے گئے ہیں۔روس کی سرکاری خلائی کارپوریشن کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق روسکوسموس نے چین کے نئے تیان ہی خلائی اسٹیشن پرعملہ بردار خلائی جہازشین ڑو-12 کے ذریعے تین خلابازوں کی کامیاب لانچنگ پردل کی گہرائی سے مبارکباد دی ہے۔ روسکوسموس نے کہا کہ چین نے ایک اور پراعتماد قدم آگے بڑھایا ہے اور یہ کہ روس اور چین بیرونی خلا کی طویل مدتی دریافتوں میں ایک پائیدار اور قابل اعتماد شراکت داربن جائیں گے۔ یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں تیان ہی(جنت پر ہم آہنگی)خلائی اسٹیشن پرشین ڑو-12 کے ذریعے تین خلابازوں کی کامیاب لانچنگ پرچین کے قومی خلائی انتظامی ادارے( سی این ایس اے)کو مبارکباد دی۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹربل نیلسن نے بھی تازہ ترین مشن پرچین کو مبارکباد دی۔ امریکی ایجنسی کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آنے والی سائنسی دریافتوں کے منتظرہیں۔برازیل کی خلائی ایجنسی نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے سی این ایس اے کونئے چینی خلائی اسٹیشن کے پہلے عملہ بردارمشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی۔ایجنسی نے کہا کہ ہم مشکلات سے بھرپوراس خلائی اقدام پرچین کے لئے بہت ساری کامیابیوں کے خواہشمند ہیں۔